Wednesday, April 24, 2024

این سی او سی کا ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار

این سی او سی کا ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار
October 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے ہنگامی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تمام چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے۔ این سی او سی کے اجلاس میں تنبیہ کی گئی کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔ ملک بھر میں ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بےتحاشا بڑھے ہیں ۔ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کیے جاسکتے ہیں۔