این سی او سی کا عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف 1 دن بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف 1 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام وزرات صحت کا کہنا ہے صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی۔ تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسینیشن جاری رہے گی۔
ویکسین کی دوسری ڈوز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری ڈوز اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کر دی گئی ہے ۔ سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ آسٹرازنیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔