Sunday, May 12, 2024

این سی او سی کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی  کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
April 4, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز)کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ دس سے پچیس اپریل تک ہر ہفتہ اتوار کو بند رہے گی،  سندھ میں اسکولوں میں آٹھویں تک کلاسز چھ اپریل سے پندرہ دن کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کے فیصلے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس چھ اپریل کو طلب کر لیا گیا۔