Friday, April 19, 2024

این سی او سی کا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ

این سی او سی کا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وبا میں ممکنہ اضافے سے بچنے کیلئے صوبوں کو اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کہتے ہیں ماہ رمضان المبارک میں تجارتی سرگرمیاں بند کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ رکا، حکومت تجارتی سرگرمیوں کی جلد از جلد مکمل بحالی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا، کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسینیشن ناگزیر ہے۔ حکومت ماس ویکسینیشن مہم میں معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلے گی۔

اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز میں ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھنے سے ہسپتالوں میں دباؤ کم ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اُنہوں نے تاجر برادری سے کہا، ویکسینیشن میں ہماری مدد کریں کورونا کہ وجہ سے کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا ہے۔ چیمبر آف کامرس نے حکومتی درخواست پر لبیک کہا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے مرحلے میں اسلام آباد پہلے نمبر پر ہے امید باقی شہر بھی اسلام آباد سے آگے بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ، فائزر ویکسین ترجیعی بنیادوں پر حجاج اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگائی جائے گی پاک ویک ویکسین عوام کو لگ رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ رمضان میں کاروبار بند کرنے سے بیماری کا پھیلاو روکا ہے جو حکومت کا ایک اچھا اقدام تھا۔