Friday, April 26, 2024

این سی او سی کا اہم فیصلہ، پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 روز کر دیا

این سی او سی کا اہم فیصلہ، پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 روز کر دیا
August 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کےلیے این سی او سی نے اہم فیصلہ کر لیا۔ پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 سے کم کرکے 28 روز کردیا گیا۔

یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ۱۰ ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔ ۱۰ ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔ تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دی گئی۔