Friday, April 19, 2024

این سی او سی کا افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ

این سی او سی کا افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ
May 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔

این سی او سی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بارڈر ٹرمینلز پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے زیادہ موثر پالیسی نافذ کی جاسکے گی ۔ نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق 4 پانچ مئی کی درمیانی شب سے 20 مئی تک رہے گا۔ پالیسی کا اطلاق پاکستان آنے والی پیدل آمدورفت پر ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق دو طرفہ افغان ٹرانس ٹریڈ، کارگو پالیسی سے مستثنٰی ہونگے۔ بارڈر ٹرمینلز ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ دینا لازمی ہو گا۔ پازیٹو آنے والے پاکستانی شہریوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر شفٹ کر دیا جائے گا۔

این سی او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ پازیٹو آنے والے افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ علامات کی صورت میں ریٹ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ تمام ڈرائیورز اور ہیلپرز کے کیے بارڈر ٹرمینل پر تھرمل سکیننگ کروانا لازمی قرار دیا گیا۔