Wednesday, April 24, 2024

این سی او سی کا اجلاس، مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

این سی او سی کا اجلاس، مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا۔

 اجلاس میں تمام صوبائی چیف سکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ این سی اوسی نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس اوپیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات دیئے۔

فورم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 18 جون سے بند کیا گیا تھا۔ اس بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں اور طلباء کو خصوصی رعایت حاصل ہے۔ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئیے چمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔

وہ پاکستانی جنہیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10 دن کےلیے انہیں لازمی قرنطینہ کیا جائے گا۔