Friday, April 26, 2024

این سی او سی کا 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اعلان

این سی او سی کا 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اعلان
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی کا 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کے اسٹاف، اندرون وبیرون ملک سفر، ریسٹورنٹ تک رسائی کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور دیگر ضروریات تک رسائی کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو بھی انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ملک بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کےبچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔