Thursday, April 25, 2024

این سی او سی کا 18 سال سے زائد عمر افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنیکا فیصلہ

این سی او سی کا 18 سال سے زائد عمر افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنیکا فیصلہ
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے پیغام میں لکھا کہ،3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے بعد مثبت شرح چار فیصد پر آگئی۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 43 مریض جاں بحق ہوئے، دو ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔