Friday, April 26, 2024

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا اطلاق 27 شہروں تک بڑھا دیا

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا اطلاق 27 شہروں تک بڑھا دیا
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز کا اطلاق 13 شہروں سے بڑھا کر 27 شہروں تک کردیا۔

این سی اوسی نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13  شہروں میں نافذ تھیں۔ 27 شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، مظفرآباد اور میرپور، گلگت، سکردو، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر شہر شامل ہیں۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد اور ہفتے میں تین روز کھلے رہیں گے۔ تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی ۔ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات دس بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ ٹیک وے کی سروس 24  گھنٹے کھلی رہے گی .شادیوں کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ 300 مہمانوں کے ساتھ شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔

مزارت پرزائرین کی آمد اورسنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی۔ کنٹیکٹ کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 فیصد جبکہ ٹرین میں 70 فیصد ہوگی۔ تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی۔ این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔