Saturday, April 20, 2024

این سی او سی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، وزیر اعظم

این سی او سی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، وزیر اعظم
July 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ این سی او سی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کرکے اپنی اہمیت ثابت کردی، این سی او سی کو اس وقت بنایا گیا جب قوم کو مشکل وقت میں رہنمائی درکار تھی، اس نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی۔

 اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزراء اور معاونین کی بھی شرکت، وزیراعظم کو این سی او سی کے امور اور 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی ۔