Friday, March 29, 2024

این سی او سی اور عدالتی فیصلے کے بعد بھی جلسے، اپوزیشن کو عوام سے سروکار نہیں، شہباز گل

این سی او سی اور عدالتی فیصلے کے بعد بھی جلسے، اپوزیشن کو عوام سے سروکار نہیں، شہباز گل
November 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ این سی او سی اور عدالتی فیصلے کے بعد بھی جلسے کرنا گواہی ہے کہ کرپشن کے پجاریوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1329291585616547843?s=20 شہباز گل نے ٹویٹ پیغام میں پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بیماری کی آڑ لینے والے کورونا جیسی خطرناک وباء کو نظرانداز کر رہے ہیں، امید ہے درباریت اور جاہلیت سے بالاتر ہوکر عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے سے اجتناب کیا جائے گا۔ این سی او سی ، عدالتی فیصلے ، جلسے، اپوزیشن ، عوام سے سروکار نہیں ، شہباز گل ، ٹویٹ ادھر دوسری جانب احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپکے جرائم کی تفصیل بہت طویل ہے، سپورٹس سٹی کی کرپشن آپکا ایک چھوٹا سا کارنامہ ہے، ناقص منصوبے دینا ہمیشہ ن لیگ کا وطیرہ رہا۔ سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ان کے نزدیک کوئی غلط کام نہیں، میاں صاحب نے اپنے اِردگرد کرپشن کے مہار رکھے ہوئے تھے۔ احسن اقبال اخلاقیات اور اکانومی پھر بھاشن دینے کے بجائے اپنے کرپشن کا جواب دیں۔