Sunday, May 5, 2024

اسلام آباد میں 1800 کیمرے لگ گئے !!! پورے اسلام آباد کی نگرانی کی جائیگی: وزیرداخلہ نے کیپٹل کمانڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں 1800 کیمرے لگ گئے !!! پورے اسلام آباد کی نگرانی کی جائیگی: وزیرداخلہ نے کیپٹل کمانڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سیف سٹی کے تحت کیپٹل کمانڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ کمانڈ سنٹر میں 1800 کیمروں کی مدد سے پورے شہر کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کمانڈ سنٹر نادرا کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے منصوبہ سے متعلق وزیر داخلہ کو بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا کہ چینی کمپنی کےساتھ مل کے اس پراجیکٹ کو مکمل کراتے، ہم نے ایک سال میں اس پراجیکٹ کو مکمل کرانے کی کوشش کی۔ کسی کو غلط فہمی میں نہ رکھیں، دن رات کام ہو گا تو اکتوبر تک یہ کام پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا این جی اومجاز اتھارٹی سے تین ماہ میں رجسٹریشن کرائیں گی اور این جی او مجاز اتھارٹی سے اجازت لئے گئے امور پر ہی کام کرےگی، ہمیں پولیس اور اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا۔ انہوں نے پراجیکٹ بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دو آپشن نہیں ہےں، مجھے اکتوبر تک یہ کام پورا چاہیے، اسلام آباد کا کوئی چوراہا کیمرے کے بغیر نہ ہو۔