Thursday, March 28, 2024

این اے57، شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

این اے57، شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
June 29, 2018
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ اپیلٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا تھا ۔ لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے این اے ستاون سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہدخاقان عباسی کی نااہلی کے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے میرے موکل کا موقف سنے بٖغیر ہی مخالفت میں فیصلہ دے دیا۔ ٹریبونل کسی کو بھی آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے نواز  شریف کیس کے حوالے سے نیب اور عدلیہ پر تنقید شروع کر دی اور کہا نواز شریف نے سو سے زائر پیشیاں بھگتیں۔ ایسے مقدمے میں وزیراعظم کو گھسیٹا گیا جس میں ان کا نام ہی نہیں تھا۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے دو جولائی کو جواب طلب کر لیا۔