Thursday, April 25, 2024

این اے246کے ضمنی انتخاب کو پرامن بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے:قائم علی شاہ

این اے246کے ضمنی انتخاب کو پرامن بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے:قائم علی شاہ
April 1, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ  این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی حصہ  نہیں لے رہی ،الیکشن کا پرامن انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے  امیدوار کھڑا نہیں کیا حکومت کی ذمہ داری الیکشن کا پر امن انعقاد ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  سیکیورٹی  فورسز نے جرائم پر قابو پالیا ہےکئی  دہشت گرد پکڑے جبکہ  کئی  مارے گئے  ہیں۔ وزیراعلی  سندھ نے مزید کہا کہ بعض دوست پارٹی اور حکومت  کے عہدے الگ  کرنا چاہتے  ہیں لیکن فی الحال ایسی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔