Friday, April 19, 2024

این اے246میں کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے:قائم علی شاہ

این اے246میں کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے:قائم علی شاہ
April 23, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کاکہنا ہےکہ این اے246 میں کسی کامینڈیٹ چوری نہیں ہونےدیں گے،ڈبل سواری پرپابندی مجھ سےپوچھےبغیرلگائی گئی۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ این اے246 میں پولنگ کاعمل درست سمت میں جاری ہے،ہرصورت دھاندلی کا راستہ روکا جائےگا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ ضمنی الیکشن میں پولنگ پرامن طریقےسےاختتام پزیرہوجائے گی،سمجھ نہیں آتا کہ ایم کیوایم کوکس چیز کی شکایت ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ذوالفقارمرزا اوران کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کوسیکورٹی فراہم کررہے ہیں،بہت زیادہ سیکورٹی دی گئی تھی جس کوکم کیاگیاہے،مرزا صاحب کو پتا نہیں کیا ہوا کہ اچانک ابل پڑے۔