Sunday, September 8, 2024

این اے246سے کامیاب امیدوار کنور نوید جمیل نےانتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

این اے246سے کامیاب امیدوار کنور نوید جمیل نےانتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں
April 26, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئی انتخابی اخراجات کی تفصیل کے مطابق کنور نوید نے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم پر تیرہ لاکھ بیس ہزار روپے خرچ کیئے۔ کارنر میٹنگز پر تین لاکھ روپے اور ووٹر لسٹوں کی فوٹو کاپی پر ایک لاکھ سینتیس ہزار روپے اخراجات آئے۔ الیکشن آفس کا کرایہ پچاس ہزار روپے ادا کیا،فیول پر نو ہزار روپے خرچ ہوئے ،کنور نوید نے الیکشن کمیشن کو بتایا پارٹی کارکنوں کو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کا کھانا کھلایا جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے بینرز تیار کرائے گئے ۔