Friday, April 26, 2024

این اے246: رینجرزپولنگ اسٹیشن کے اندراورباہر تعینات کی جائیگی:بابریعقوب

این اے246: رینجرزپولنگ اسٹیشن کے اندراورباہر تعینات کی جائیگی:بابریعقوب
April 18, 2015
کراچی(92نیوز)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں سکیورٹٰی وجوہات کی بناپر رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیے جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ این اے دو سو چھیالیس  میں الیکشن کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگی، لیکن بجلی نہیں جائے گی۔۔کسی کوپولنگ بوتھ کےاندر  موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اور اور الیکشن کمیشن سندھ کے رکن  جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی پورا دن سر جوڑ کر بیٹھے رہے۔ حلقہ این اے 246  کا دورہ کیا،ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں انتظامی افسران سے بھی ملاقات کی۔ حلقے سے انتخابی امیدواروں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظآت سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تین لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو بیلٹ پیپر فوج ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں چھپ رہے ہیں ،پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل  بھی انہی اداروں کی نگرانی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے انتخاب کے دوران ان ووٹرز کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جن کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے ۔