Monday, September 16, 2024

این اے245، ضمنی الیکشن میں امیدوارکی دستبرداری سےپی ٹی آئی میں اختلافات،پریس کانفرنس منسوخ

این اے245، ضمنی الیکشن میں امیدوارکی دستبرداری سےپی ٹی آئی میں اختلافات،پریس کانفرنس منسوخ
April 7, 2016

 

 کراچی(92نیوز)این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی دستبرداری سے پی ٹی آئی میں اختلافات ابھر آئے رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کارکنوں کے آپس میں ہاتھا پائی کے باعث ملتوی کرنا پڑی۔

تفصیلات کےمطابق ضمنی الیکشن میں امجداللہ کی دستبرداری اور ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کے فوری بعد کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے قبل کارکن آپس میں الجھ پڑے، کارکن ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے جس پر نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی، کارکنوں کے جھگڑے پر خرم شیرزمان نے انصاف ہاؤس آنے والے صحافیوں سے معذرت کی اور بتایا کہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد انصاف ہاؤس میں ورکرز کا اجلاس ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہرسازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

کارکن پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کی اپنی کشتی بھنور میں ہے۔