Sunday, September 8, 2024

این اے218 : مخدوم سعید الزمان بھاری اکثریت سے کامیاب

این اے218 : مخدوم سعید الزمان بھاری اکثریت سے کامیاب
January 18, 2016
مٹیاری(92نیوز)پیپلزپارٹی نے این اے دوسواٹھارہ مٹیاری میں ایک مرتبہ پھر میدان مارلیا، مخدوم سعید الزماں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم کی وفات کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسواٹھارہ مٹیاری، ہالا پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرلی اور اس حلقے سے ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی، مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعید الزماں نے اپنےمخالف مجلس وحدت مسلمین کے سید فرمان شاہ کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی  پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور سروری جماعت کے مریدوں نے کامیابی پر خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ مخدوم سعیدالزماں نےاعتماد کااظہارکرنے پرمٹیاری کے عوام کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اپنے مرحوم بھائی کی طرح حلقے کے لوگوں کی بھرپور خدمت کریں گے۔ این اے دوسواٹھارہ پر مخدوم امین فہیم مسلسل  سات مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے،مخدوم سعید الزماں پہلی مرتبہ رکن منتخب ہوئے ہیں، وہ اس سے پہلے تھرپارکرسے رکنِ صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔