Friday, April 26, 2024

این اے154 : جہانگیر ترین چالیس ہزارووٹوں کی برتری سے جیت گئے

این اے154 : جہانگیر ترین چالیس ہزارووٹوں کی برتری سے جیت گئے
December 24, 2015
لودھراں(92نیوز)  این اے  ایک سو چون لودھراں کے انتخابی دنگل میں تحریک انصاف کے  جہانگیر  ترین نے ن لیگ کے صدیق  بلوچ کو چالیس ہزار ووٹوں کےواضح  فرق سے  شکست  دے دی پی   ٹی  آئی ا میدوار  کی کامیابی پر  کارکنوں نے    مٹھائی   تقسیم کی  اور جشن  منایا عمران خان نے فون کرکے جہانگیر ترین کو جیت  پر  مبارک باد دی ۔ لودھراں این اے 154 کے مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج 92نیوز نے حاصل کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق لودھراں کا معرکہ تحریک انصاف کے جہانگیرترین نے سرکرلیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوارصدیق بلوچ کو 40 ہزار 410ووٹوں سے شکست دی ہےغیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق  جہانگیر ترین نے ایک لاکھ اکتالیس ہزار چارسو تینتالیس ووٹ حاصل کیئے  جبکہ مسلم لیگ نون کے اؐمیدوار صدیق بلوچ ایک لاکھ ایک ہزار اور ستائیس ووٹ حاصل کرسکے ضمنی انتخاب کادنگل جیتنے پر جنون نے منایا جوش سے جشن ۔ تحریک انصاف کی کامیابی پر کارکن جہانگیر ترین کے ڈیرے پر اکٹھے ہوئے جہاں انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اورخوب ہلا  گلہ کیا۔ جہانگیرترین بھی  کارکنوں کے ساتھ مل  کر نعرے لگاتے  رہے اور اپنی کامیابی کو جمہوریت اور تحریک انصاف  کی  فتح  قرار دے دیا۔ اس سے پہلےاین اے ایک سو چون میں پولنگ ہوئی جو مجموعی  طور پر پرامن رہی  ٹرن آوٹ بھی عام انتخابات کے مقابلے میں  کافی زیادہ رہا لودھراں  کےعوام سونامی بن کر پولنگ اسٹیشن پہنچےاور تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا  ضمنی انتخاب کو شفاف  بنانے کے لئے  پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر  فوجی  اہلکار موجود رہے  اس موقع پر پولیس کی بھاری  نفری  بھی تعینات تھی ۔