Thursday, April 18, 2024

  این اے122میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلانےکیلئے جھوٹ بولا:دانیا عزیز

   این اے122میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلانےکیلئے جھوٹ بولا:دانیا عزیز
May 9, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)این اے 122میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا  عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلانے کے لئے جھوٹ بولا۔   ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے آج گوجرانوالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا چین کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی کنٹونمنٹ بورڈ ز الیکشن میں ہری پور اور گوجرانوالا میں ضمانتیں ضبط ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کے دور میں ہورہی ہے ،تحریک انصاف اپنے پروپیگنڈا کے ذریعے اس سرمایہ کاری کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کا سسٹم100فیصد نہیں بلکہ 80فیصد تصدیق کرتا ہےاور80فیصد تصدیق کو مانا جاتا ہے۔                 راچی: سندھ پولیس محکمہ داخلہ سے بھی زیادہ طاقتور، حسا