Sunday, September 8, 2024

  این اے122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ملتے ہی ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائیگا

   این اے122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ملتے ہی ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائیگا
August 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ملتے ہی اسپیکر ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائیگا تاہم سپریم کورٹ سےحکم امتناع ملنےکی صورت میں ٹریبونل کافیصلہ کالعدم ہو جائے گا ۔ ترجمان الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کمیشن کو فیصلے کی کاپی بھیجے گا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ ملتے ہی الیکشن کمیشن اپنی کارروائی شروع کردیگااور تحریری فیصلہ ملنے پر ایاز صادق کو ڈی نوٹی فائی کر دیا جائے گاجبکہ انہیں ڈی نوٹیفائی کرنےکےبعد60 روزکےاندرحلقے میں ضمنی انتخابات کروا دیے جائیں گے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق  الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج ہوسکتا ہے سپریم کورٹ سےحکم امتناع ملنےکی صورت میں ٹریبونل کافیصلہ کالعدم ہوجاتا ہے۔ حکم امتناع ملنے کی صورت میں رکنیت اور عہدہ بھی بحال ہوجاتا ہے۔