Monday, September 16, 2024

این اے122: ووٹ منتقلی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر بغیر کارروائی ملتوی

این اے122: ووٹ منتقلی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر بغیر کارروائی ملتوی
January 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)این اے 122 ووٹ منتقلی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر بغیر کارروائی کے ملتوی آج ہونے والی سماعت ایاز صادق کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث نہ ہو سکی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ کیسز میں تاخیر وکلا کرتے ہیں جبکہ الزامات ہم پر عائد کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے این اے 122 ووٹ منتقلی کیس کی سماعت کی سماعت اسپیکر ایاز صادق کے وکیل شاہد حامد کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان گزشتہ سماعت کے بعد جہانگیر ترین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر شدید برہم نظر آئے اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ 95 فیصد کیسز وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں،19 جنجوری کو اب فائنل سماعت ہو گی جس میں دلائل،بیانات قلبند کرنے سمیت الیکشن کمیشن فیصلہ سنائے گا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے ایک مرتبہ پھر ایاز صادق پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایاز صادق نے جعلسازی نہیں کہ تو نشاندہی کریں ہم معذرت کر لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری بھی پیچھے نہ رہے اور جہانگیر ترین کو اگلے ہفتے این اے 154 میں بھی ووٹ منتقلی کے حوالے سے حقائق نامہ سامنے لانے کی دھمکی دے دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 جنوری کو ہونے والی سماعت اب حتمی ہو گی اور اسی روز اس کیس سے متعلقہ تمام امور مکمل کرتے ہوئے فیصلہ ہو گا۔