Sunday, September 8, 2024

این اے120 سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی تلوار

این اے120 سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی تلوار
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)مشکلات میں گھری مسلم لیگ ن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے این اے ایک سو بیس سے امیدوارکلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات کی تلوار لٹکنے لگی۔

تفصیلا ت کےمطابق ماہرقانون اظہرصدیق  کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پرکئی اعتراضات سامنے آسکتے ہیں، کلثوم نواز کا پانچ جون دوہزاربارہ سے چارجون دوہزارپندرہ تک  دبئی کی کمپنی کیپیٹل ایف زیڈ ای سےاقامہ ہے یہ بات بھی اہم ہے کہ نوازشریف کیس کی روشنی میں کلثوم نواز پابند تھیں کہ  کمپنی سے وصول کی جانے والی تنخواہ کواثاثوں میں بیان کرتیں۔  اعتراض یہ بھی ہوسکتاہے  نوازشریف نے اپنے کیس میں ایف زیڈای کمپنی  کی تنخواہ کوتسلیم کیا،کلثوم نوازنے نہیں،  کلثوم نوازنے مری میں پانچ کنال کا گھراپنی ملکیت ظاہرکیا مگرگھر میں موجود املاک کے وجود سے انکارکیاہے ، حسین نواز کے مطابق لندن میں  ان کی ایک جائیداد کی ٹرسٹی کلثوم نوازہیں، یہ ممکنہ اعتراض بھی ہے کہ نواز شریف نے زرعی اراضی کا بڑا رقبہ ذاتی کاشت میں ظاہر کیا لیکن ریٹرن میں فصلوں کی آمدن اور دوائیوں کے خرچ کاذکرنہیں کیا۔

ایک اعتراض یہ ہوسکتاہے کہ نوازشریف نے دوہزارچودہ سے سولہ تک ری فنڈ حاصل کیا لیکن ویلتھ ٹیکس ریٹرن میں ذکرنہیں کیااس کی ذمہ داربھی کلثوم ہیں ۔این اے ایک سوبیس کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات کل اٹھائے جائیں گے۔