Thursday, March 28, 2024

  این اے118 کا تفصیلی فیصلہ جاری ،بے ضابطگیوں کو انسانی خطاء قرار دیدیا گیا

   این اے118 کا تفصیلی فیصلہ جاری ،بے ضابطگیوں کو انسانی خطاء قرار دیدیا گیا
December 1, 2015
لاہور(92نیوز)الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سواٹھارہ کا تفیصلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ میں بے ضابطیگوں کو انسانی خطاءقرار دے دیا ، تحریک انصاف کے حامد زمان نے ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن ٹربیونل کے سربراہ رشید قمرنے این اے ایک سو اٹھارہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں  ٹربیونل نے این اے 118 میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ  حامد زمان کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ ستائیس ہزار ایک سات ووٹ بوگس  تھے ۔ ٹربیونل نے گزشتہ ہفتے عذر داری پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کیا تھا۔ ٹربیونل کے سربراہ کے مطابق اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ستائیس ہزار سے زائد ووٹ بوگس  ہیں تو اس صورت میں بھی کامیاب اور ناکام ہونے والے امیدواروں کے درمیان تینتیس ہزار ووٹوں کا فرق برقرار رہے گا۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ رشید قمر نے حلقے میں ڈالنے دو سو اکانوے دوہرے ووٹوں کے معاملے کی چھان بین کرکے اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کو چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔ تحریک انصاف کے حامد زمان نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ریاض ملک کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کی تھی۔  حامد زمان نے اپنے وکلا کوالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے  ۔