Wednesday, April 24, 2024

این اے پچھہتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا

این اے پچھہتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا
April 9, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) این اے پچھہتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور رینجرز مل کر سکیورٹی کے معاملات دیکھیں گے۔

 پریزائیڈنگ افسروں کیلئے اسمارٹ فون لازم ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی پریزائیڈنگ افسروں کو موبائل لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔