Friday, April 19, 2024

این اے دو سو انچاس میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا

این اے دو سو انچاس میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا
April 28, 2021

کراچی (92 نیوز) این اے دو سو انچاس میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا۔ مفتاح اسماعیل، مصطفی کمال، امجد آفریدی، عبدالقادر مندوخیل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

سب ہی سیاسی جماعتوں نے چالیس روز تک بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ انتخابی مہم مجموی طور پر پرآمن ماحول میں چلائی گئی۔ تاہم گذشتہ دو تین دنوں میں سیاسی کارکنوں میں جھگڑے کے واقعات پیش آئے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ دو سو چہتر پولنگ اسٹیشنز اور سات سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

این اے 249 کی نشت تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفی کی وجہ سےخالی ہوئی تھی۔