Sunday, September 8, 2024

 این اے ایک سو بیس میں پولیس انسپکٹر بھی انتخابی مہم پر لگا دیئے گئے

 این اے ایک سو بیس میں پولیس انسپکٹر بھی انتخابی مہم پر لگا دیئے گئے
August 29, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو بیس میں حکومتی مشینری استعمال کرنے کی حد ہو گئی۔ پولیس انسپکٹر بھی انتخابی مہم پر لگا دیئے گئے۔

ضمیرفروشی کی تمام حدیں پار۔ پولیس اہلکار بھی ضمنی الیکشن میں حکومتی سپورٹر بن کر قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔

پولیس انسپکٹر فیاض احمد نے پولیس اسٹیشن میں عوام کی داد رسی کے بجائے آقاؤں کو خوش کرنے کی ٹھان لی اور سب کام کاج چھوڑ چھاڑ کر نون لیگ کے انتخابی دفتر میں ڈیرے ڈال لئے۔

انتخابی دفتر میں فیاض احمد کے وکٹری کے نشان نے اپنے ہی ادارے پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔ کیا پولیس اہلکاروں کو کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کی مہم چلانے کی اجازت ہے؟

اس کا جواب تو سادہ سا ہے مگر یہ امرعیاں ہے کہ نون لیگ نے این اے ایک سو بیس کا میدان مارنے کے لئے قانون شکنی کا راستہ چنا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن حرکت میں آتا ہے یا پھرحکام آنکھیں بند کر کے بے حسی کا ثبوت دیتے ہیں۔