Sunday, September 8, 2024

این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار ووٹوں کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار ووٹوں کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
September 10, 2017

لاہور (92 نیوز) این اے ایک سوبیس میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر گھر الیکشن مہم جاری رکھی۔ کہتی ہیں حلقے میں انتیس ہزار ووٹوں کا مسئلہ ہے۔ پچیس پٹیشنز داخل کرا چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن غیرجانبدارنہیں لگ رہا۔

این اے ایک سو بیس میں ڈور ٹو ڈور مہم کے بعد پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات دورنہیں کررہا۔

انہوں نے کہا نیب کی کاروائی پر بھی پریشانی ہے۔ ریفرنسزپرکوئی قدم نا اٹھایا تو ہمیں مجبور ہو کر احتجاج کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا این اے ایک سو بیس میں پینے کا صاف پانی نہیں۔ بجلی بھی نہیں آتی،لوگ جاگ کررات گزارتے ہیں۔ گیس بھی نہیں آتی، حلقے کے عوام جتوا دیا تو بہتری لاؤں گی۔

انہوں  نے کہا جہانگیر ترین نے کمپین نہیں کی، سیکرٹریٹ میں صرف رپورٹ لی۔