Sunday, September 8, 2024

این اے  ایک سو ایک ضمنی الیکشن، نون اور جنون کے درمیان مقابلہ جاری

این اے  ایک سو ایک ضمنی الیکشن، نون اور جنون کے درمیان مقابلہ جاری
March 22, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیرآباد میں  قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ایک کے ضمنی الیکشن  کے لیے پولنگ کا  عمل جاری ہے۔ حلقے میں تمام سرکاری ادارے آج بند ہیں جبکہ امن وامان یقینی بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کے جوان گشت کر رہے ہیں۔ این اے  ایک سو ایک ضمنی الیکشن میں نون اور جنون کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار افتخار چیمہ اور تحریک انصاف کے محمد احمد چٹھہ کے درمیان  مقابلہ ہو رہا ہے۔ پولنگ مقررہ وقت پر صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر میڈیا کو جانے  کی اجازت نہ دی گئی۔ حلقے میں پولنگ کا عمل پرامن رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز کے جوان گشت کر رہے ہیں جبکہ  ہیلی کاپٹرز کے ذریعے حلقے کی فضائی نگرانی جاری  ہے۔ ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ تاجروں نے بھی دکانیں بند کر رکھی ہیں۔ این اے ایک سو ایک کی نشست سپریم کورٹ کی جانب سے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر  نون لیگ  کے  رکن اسمبلی  افتخار چیمہ کا انتخاب کالعدم قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔ مختلف شہروں سے آنے والی تحریک انصاف کی ٹیمیں بھی اپنے  امیدوار محمد احمد چٹھہ کیلئے سرگرم ہیں۔