Sunday, September 8, 2024

این اے انیس ہری پور ایک ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدوار ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب

این اے انیس ہری پور ایک ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدوار ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب
August 17, 2015
ہری پور (نائٹی ٹو نیوز) این اے انیس ہری پور کے ضمنی انتخابات کا معرکہ مسلم لیگ نون نے سر کر لیا۔ بابر نواز ایک لاکھ بائیس ہزار ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک کے امیدوار راجہ عامر زمان کو پچھتر ہزار ووٹ ملے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت این اے انیس ہری پور ون میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار بابر نواز خان اور تحریک انصاف کے عامر زمان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی اور پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنا شروع ہوئے تو وہ تحریک انصاف کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں تھے۔ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان صرف چند ووٹوں کا فرق تھا تاہم غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نے پینتالیس ہزار ووٹوں کی برتری سے میدان مار لیا۔ اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے سوگ میں مسلم لیگ کی قیادت نے کارکنوں کو ضمنی انتخاب میں جشن نہ منانے کی ہدایت کی تھی۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے مسلم لیگ نون کے امیدوار پر لوگوں سے دھونس دھمکی ے ووٹ لینے کا الزام لگایا ہے۔