Sunday, May 12, 2024

این اے 75 کا ضمنی الیکشن، 47 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

این اے 75 کا ضمنی الیکشن، 47 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے پچھہتر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تین سو ساٹھ میں سے سینتالیس پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے۔

این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، چار ایس پیز سمیت چار ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

اِدھر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے اندر دستخط شدہ فارم پینتالیس تیار کریں، پولنگ ایجنٹ فارم پینتالیس لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔