Thursday, April 25, 2024

این اے 57 ، شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

این اے 57 ، شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے  کی اجازت مل گئی
July 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ شاہد خاقان عباسی  کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت  چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کےاثاثوں کا ریکارڈ ٹمپرڈ ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا  کہ اگر ریکارڈ ٹمپرڈ ہے تو شواہد ریکارڈ کرنے ہونگے ۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کیس سے کیا تعلق ہے؟کیا آپ مخالف امیدوار ہیں؟ جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں اس حلقے کا ووٹر ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا  شاہد خاقان عباسی نے کیا غلط بیانی کی ؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے  اپنی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو قیمت کم بتائی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  جائیداد کی ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ مالیت ہی الیکشن فارم میں ظاہر کرنا ہوتی ہے ۔ اپلیٹ ٹربیونل کا حکم نامہ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف  اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔