Wednesday, April 24, 2024

این اے 53 ، شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 53 ، شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی منظور
June 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن ٹریبونل اسلام آباد نے این اے 53 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، مہتاب عباسی اور عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل اسلام آباد جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل کی سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر کو سپریم کورٹ کے حلف نامہ کے بارے فیصلے میں غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔ الیکشن ٹریبونل نے آراو کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی ، سردارمہتاب عباسی اور عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی مںظور کرلیے گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ نیب کو مسلم لیگ ن میں ہی خرابی نظرآتی ہے ، قمر السلام نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ کوئی مقدمہ نہ ہونے کا نیب کا خط منسلک کیا تھا اس کے باوجود گرفتار کرلیا ، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک ارب نقدی برآمد ہونے والے شخص کی پانچ پیشیاں ہوئیں جبکہ نوازشریف سوپیشیاں بھگت چکے ہیں ،احتساب عدالت میں جاری مقدمے میں انصاف ملنے کی توقع نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ عمران خان نے کاغذات منظورکرنے کے حق میں ہیں کیوں کہ عمران خان نے ملک اورحلقے کیلئے کچھ نہیں کیا۔