Friday, April 19, 2024

این اے 258 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل

این اے 258 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل
November 22, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے حلقے این اے دوسو اٹھاون میں ضمنی انتخاب آئیڈیاز دوہزارسولہ کی وجہ سے اٹھائیس نومبر تک ملتوی کر دیے گئے۔ حلقے میں پولنگ چوبیس نومبر کوہونا تھی۔ یہ سیٹ عبدالحکیم بلوچ کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ 258 میں 24 نومبر کو ہونے والا ضمنی انتخاب 28 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پولنگ ڈی جی رینجرز کی درخواست پر ملتوی کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی وجہ سے مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لئے پولنگ موخر کی جائے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دینے کے ساتھ ساتھ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی جائے گی۔ الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ضمنی الیکشن میں پہلی بار اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور این اے دوسواٹھاون کے الیکشن میں پہلی بار رزلٹ مینجمنٹ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

ریٹرننگ افسر نے مزید بتایا کہ حلقہ انتخاب میں چار لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہوگی جبکہ پاک فوج اسٹینڈ بائی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ اور رینجرز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار حاصل ہوں گے۔