Thursday, April 25, 2024

این اے 258 : ضمنی انتخاب آج ہوگا

این اے 258 : ضمنی انتخاب آج ہوگا
November 28, 2016

 لاہور(92نیوز)کراچی کے حلقے این اے دو سو اٹھاون کے ضمنی انتخاب کے لیے میدان سج گیا ایم کیوایم ، پی ٹی ائی اور آزاد امیدوار مولانا تاج حنفی انتخابی معرکے کا پہلے ہی بائیکاٹ کرچکے ہیں  ۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بناء کسی وقفے کے جاری رہے گا  ۔

تفصیلات کےمطابق این اے دو سو اٹھاون کے ضمنی انتخاب میں حکیم بلوچ  ایک بار پھر خم ٹھونک کر آگئے حکیم بلوچ کے ن لیگ اور قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد  الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا  جس کے لیے میدان سجادیا گیا ہے  ۔بیلٹ باکس اور دیگرسامان کورینجرزاورپولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پرپہنچایا گیا ۔

پیسوں کی چمک  اور قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ایم کیوایم ، پی ٹی ائی اور آزاد امیدوار تاج حنفی پہلے ہی انتخابی معرکے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں  ۔ حلقے میں چار لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار  جبکہ مردووٹرزکی تعداد2 لاکھ 41ہزارسے زائدہے ۔ امن و امان کی صورتحال دیکھتے ہوئے  67 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 49 کو حساس قرار دیا گیا ہے حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندراورباہررینجرزاورپولیس کی اضافی نفری تعینات  کی جائے گی ۔