Friday, May 17, 2024

این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل پھر کامیاب قرار

این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل پھر کامیاب قرار
May 8, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب قرار پائے۔

این اے 249 کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کی گئی، 29 اپریل کو قادر مندوخیل 683 ووٹوں سے کامیاب ہوئے، دوبارہ گنتی میں برتری مزید بڑھ گئی۔

قادر مندوخیل نے 15656 ووٹ حاصل کیے، مفتاح اسماعیل 14747 ووٹ حاصل کرکے دوسرے، تحریک لبیک کے نذیر کمالوی 10668تیسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس پی کے مصطفی کمال کا 8728 ووٹ لے کرچوتھا نمبر پر ہیں، دوبارہ گنتی میں ایم کیوایم امیدوار کے 504 ووٹ کم ہوگئے۔ تحریک انصاف کے امجد افریدی کا 8681 ووٹ لے کر پانچواں نمبر جبکہ ایم کیو ایم  کے حافظ مرسلین 7007 ووٹ لے کر چھٹے نمبر رہے۔

ن لیگ، پی ٹی آئی، تحریک لبیک، پی ایس پی، ایم کیوایم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں حصہ لیا۔