Friday, April 26, 2024

این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں پی ایس پی اور پی ٹی آئی کی دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے این اے 249 کے امیدواروں نے دوبارہ انتخابات کے لیے درخواستیں دائر کی تھی۔