Sunday, May 12, 2024

این اے 249 ٹکٹ تنازع، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان مستعفی

این اے 249 ٹکٹ تنازع، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان مستعفی
March 19, 2021

کراچی (92 نیوز) این اے 249 کے ٹکٹ کے تنازع پر پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان مستعفی ہو گئے۔

شہزاد اعوان کہتے ہیں پارلیمانی بورڈ نے نامناسب اور کمزور امیدوار کو ٹکٹ دیا، اپنے گھر سے اپنی ہی جماعت کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔