Tuesday, May 21, 2024

این اے 249 ، فیصل واوڈا نے حلقے کا دورہ کر کے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

این اے 249 ، فیصل واوڈا نے حلقے کا دورہ کر کے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
April 11, 2021

کراچی (92 نیوز) این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی آمد آمد ہے ، پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے پابندی کے باوجود حلقے کا دورہ کیا ، الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں ۔

انتخابی مہم میں ارکان اسمبلی کی شرکت پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو ایک اورنوٹس جاری کر دیا ،  ادھر امجدآفریدی نے وفاقی وزرا اسد عمراورعلی زیدی سے ملاقاتیں بھی کیں۔