Friday, May 17, 2024

این اے 249، ایم کیو ایم پاکستان کا امیدوار دستبردار کرنے سے صاف انکار

این اے 249، ایم کیو ایم پاکستان  کا امیدوار دستبردار  کرنے سے صاف انکار
March 24, 2021

کراچی (92 نیوز) این اے 249 میں امیدوار دستبردار نہیں کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان  کے رہنما عامر خان نے کہا کہ  نتیجہ جو کچھ بھی ہو، الیکشن اکیلے لڑیں گے، وفاقی حکومت جو تین سال میں نہ کر سکی، دو سال میں کیسے کرے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ   وعدوں پر عمل نہ ہوا تو ایم کیو ایم پاکستان  فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگی ، تحریک انصاف نے کچھ نہ کیا تو اگلا الیکشن ان کیلئے تبدیلی کا باعث ہوگا۔

ادھر  این اے 249 کراچی ضمنی انتخاب کیلئے  تحریک انصاف میں تنازع برقرار  ہے ، ذرائع کے مطابق پارٹی ورکرز کے تحفظات کے بعد نظرثانی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا، نئے پارلیمانی بورڈ میں علی زیدی، فیصل واوڈا اور نجیب ہارون کے ناموں پر کارکنان کو تحفظات ہیں ۔

ملک شہزاد اعوان، عطا اللہ سمیت دیگر ارکان نےمقامی افراد کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا ، یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے نوٹس نہ لیا تو بیشتر ارکان پارٹی کو خیرباد کہ دیں گے۔