Friday, April 26, 2024

این اے 243 کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

این اے 243 کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
July 1, 2018
کراچی (92 نیوز) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی  میں این اے 243 کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا فارم 33 جاری  کردیا گیا۔ حلقے میں گیارہ جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بلے، پیپلزپارٹی کی امیدوار شہلا رضا کو تیر اور ایم کیوایم کے علی رضا عابدی پتنگ کے نشان پر میدان میں ہیں۔ ایم کیوایم  کے کورنگ امیدوارخواجہ اظہار آزاد حیثیت  میں   موجود ہیں، اور انہیں چارپائی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ آزاد امید وار ایاز موتی والا، کامران خان بھی مدمقابل ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے 242 میں آزاد امیدوار پیرعمرالدین کو مکان کا انتخابی نشان مل گیا۔ این اے 244 میں آزاد امیدوار امجد  علی آصف کو جیب کا نشان دیا گیا ہے۔ آزاد امیدوار شوکت کو بادشاہ، محمد زبیر خان کو جھاڑو کا نشان الاٹ  الاٹ ہوا ہے۔ این اے 245 سے آزاد امیدوار بینگن کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے۔