Wednesday, May 1, 2024

این اے 243، پی ٹی آئی کے محمد عالمگیر خان نے میدان مارلیا،غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج

این اے 243، پی ٹی آئی کے محمد عالمگیر خان نے میدان مارلیا،غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج
October 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی ایسٹ -2 میں  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عالمگیر خان نے میدان مار لیا ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور فکس اٹ مہم کے بانی محمد عالمگیر خان نے 35ہزار 727 ووٹ حاصل کئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار عامر ولی الدین چشتی  15ہزار 113 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقے کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز سے  رزلٹ آچکا ہے ۔