Sunday, September 8, 2024

این اے 218 : امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ جاری

این اے 218 : امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ جاری
January 18, 2016
کراچی (92نیوز) این اے دو سو اٹھارہ کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ پیپلز پارٹی نے مخدوم سعید الزماں کو میدان میں اتارا ہے۔ مٹیاری میں نشست مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 2400 پولیس اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 218 مٹیاری کی نشست گزشتہ برس نومبر میں مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔