Friday, April 26, 2024

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن بروقت نہ ہونے کا خدشہ

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن بروقت نہ ہونے کا خدشہ
July 14, 2019
 گھوٹکی (92 نیوز) این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن بروقت نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے تک الیکشن مؤخر کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی امیدوار کی اہلیت کا فیصلہ 16 جولائی کو سنانا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے سفارش کی ہے کہ حلقہ کے بیلٹ پیپرز فیصلے تک نہ چھاپے جائیں، صوبائی الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے تک الیکشن موخر کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کی سفارش پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی ہے اور پیر کو صورتحال جاننے کے لئے اجلاس بلا لیا ہے جس میں نئے پولنگ ڈے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 205 میں اب الیکشن 18 کی بجائے 25 جولائی کو متوقع ہے۔