Sunday, September 8, 2024

این اے 19 : مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے میدان مار لیا

این اے 19 : مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے میدان مار لیا
August 17, 2015
  ہری پور(92نیوز)این اے19 ہری پور کے ضمنی  الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بابرنواز نے میدان مار لیا ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے بابر نوازایک لاکھ 22ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے عامر زمان تقریباپچھہتر ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔