Thursday, May 2, 2024

این اے 162: پولنگ کا وقت ختم ،گنتی شروع

این اے 162: پولنگ کا وقت ختم ،گنتی شروع
September 19, 2016
چیچہ وطنی (92نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ 162 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کےحلقے 162 کی نشست جو رائے حسن نواز کی نااہلی کے بعدخالی ہوگئی تھی اس پر آج ضمنی انتخاب ہوا، انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے  ۔ چیچہ وطنی کے اس اہم حلقے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ نے الیکشن کمپین میں اپنا خوب زور لگایا ہے جب دن بھر سیاسی گہما گہمی بھی عروج پر رہی ہے ۔اس سیاسی گہما گہمی میں دولہا نے اپنے نکاح سے قبل ووٹ کاسٹ کیا ۔