Thursday, May 2, 2024

این اے 162: مسلم لیگ ن کے طفیل جٹ نے میدان مار لیا

این اے 162: مسلم لیگ ن کے طفیل جٹ نے میدان مار لیا
September 19, 2016
چیچہ وطنی (92نیوز)این  اے  ایک سو باسٹھ کے  ضمنی الیکشن   کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری نتائج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیےہیں ۔ ن لیگ کے  طفیل جٹ سڑسٹھ ہزار دو سو بیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں  جبکہ تحریک انصاف کےرائے مرتضیٰ  اکسٹھ ہزار چار  سو اسی ووٹ  لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بانٹیں ۔