این اے 16 کی فتح کا تاج پی ٹی آئی امیدوار کے سر سج گیا، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج
ایبٹ آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد کی فتح کا تاج پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے سر سج گیا۔
غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان جدون ایک لاکھ 12ہزار 360 ووٹ حاصل کر کے اہلیان حلقہ کے اعتماد پر پورا اترے ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مہابت خان 89 ہزار 112 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔